عالمی یوم ماحولیات ، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ نے پبلک پارک میں پودا لگایا
جنڈ ( نامہ نگار) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پبلک پارک جنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اعجاز عبدالکریم نے پودا لگایا اس موقع پر صدر این پی سی جنڈ محمد نسیم خٹک شاکر قمر شہزاد محمد ظہیرالدین آر ایف او جے ملِک نثار احمد اسد شاہ نقوی کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں اے سی جنڈ نے اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہمیں اپنے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیںدرخت لگانا صدقہ جاریہ اور اپنے ماحول کو بہتر زندگی کیلئے سازگار بنانا ہے۔