لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس(اے پی سی) آج ہوگی ۔جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گیں۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ اے پی سی میں کورونا پر پنجاب حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ، 18ویں ترمیم پر حکومتی عزائم بھی زیر بحث آئیں گے۔
مسلم لیگ ن کا 3 رکنی وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں سردار اویس لغاری اور عظمیٰ بخاری کے نام بھی شامل ہیں۔
کانفرنس کی صدارت پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، عوامی ورکرز پارٹی اور برابری پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے صوبائی سربرہان کو دعوت دی گئی ہے۔
کانفرنس کے اختتام پررہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ پی پی ترجمان کے مطابق کورونا، ٹڈی دل کے حملے کے بعد کی صورتحال، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں آئینی ترامیم کے خلاف ممکنہ حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔