صحت مند سرگرمیاں انسان کو تندرست و توانا رکھتی ہیں :فیض رسول
ڈیرہ غازی خان ( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سرٹیفائیڈ کراٹے کوچ فیض رسول نظامی نے کہا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور صحت مند سرگرمیاں ہی انسان کو تندرست و توانا رکھ سکتا ہے۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر انتظام ای کراٹے کاٹا کے مقابلے ہو رہے ہیں جو کہ پہلے مرحلے میں کلب لیول پھر ڈسٹرکٹ لیول ، صوبائی لیول اور آخر میں انٹر صوبائی لیول کے مقابلے تک ہونگے جس میں کراٹے کے کھلاڑی اپنی کاٹا کی ویڈیو کسی بھی جگہ سے بنا کر فیڈیشن کو بھیجیں گے۔