ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا‘ عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے۔ منصوبے پر سات ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا یہ اہم سنگ میل ہے۔ منصوبے میں 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ پشاور سے کراچی تک ٹریک دو رویہ کرنا منصوبے میں شامل ہے۔ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ تعمیر ہو گا۔