کرونا کے حوالہ سے حکومتی پالیسی گمراہ کن ہے :عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ دو سال میں پی ٹی آئی کی حوکم نے قوم کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کیساتھ ساتھ ان کے سینے پر مہنگائی کے زخم بھی لگا دئیے نالائق حکمران کرونا وائرس پر کم اور امدادی رقم وصول کرنے سیاسی مخالفین کو دبانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہے۔ کرونا کے حوالے سے موجودہ حکومت کی پالیسی انتہائی گمراہ کن ہے ۔