حکومت بلی چوہے کا کھیل کھیل کر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدرمیاں عمرمنیرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے پا س کو ئی بھی قا بل شخص نہیں جو ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہو،حکومت ملک میں بلی چوہے کا کھیل کھیل کر ڈنگ ڈپاؤ پا لیسی پر گامز ن ہے، حکومت کو شر یف فیملی فو بیا ہو چکا ہے ملک مشکل حا لا ت سے گزررہاہے ایسے حالا ت میں حکومت کی توجہ عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ اپوز یشن کو ٹھکانے لگانے کیلئے تمام حر بے استعمال کیے جا رہے ہیں، گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے میاں عمرمنیرنے کہا کہ ایک طرف عوام کورونا وائرس کے حملوں سے تنگ ہیں تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قلت نے عوام کو خوار کر دیا ہے۔