عمران خان نے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

Jun 07, 2018 | 21:45

ویب ڈیسک

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان این اے 26 بنوں اور این اے 61 راولپنڈی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اپنے آبائی علاقے این اے 95 میانوالی سے بھی الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ عمران خان این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی امیدوار ہوں گے۔ عمران خان این اے 131 لاہور میں (ن)لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق سے مقابلہ کریں گے۔ این اے 26 بنوں میں عمران خان کا جے یو آئی کے اکرم درانی سے مقابلہ ہو گا۔

مزیدخبریں