پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار حصص میں جاری تیزی کا تسلسل ایک بار پھرٹوٹ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار حصص میں جاری تیزی کا تسلسل ایک بار پھرٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی44100، 44000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.69فیصدزائد جبکہ60.22فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،کیمکل،سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44333پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملک میں عام انتخابات 2018کے حوالے سے سرگرمیوں کے آغاز ہونے کے باعث سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 43892پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس196.09پوائنٹس کمی سے43948.11پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس120.05پوائنٹس کمی سے21563.83پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس204.22پوائنٹس کمی سے74495.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس112.05پوائنٹس کمی سے31872.08پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے114کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔جمعرات کو22کروڑ72لاکھ13ہزار850شیئرزکا کاروبار ہواجبکہ بدھ کو 22کروڑ34لاکھ 29ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ33ارب33کروڑ65لاکھ84ہزار8 45روپے کی کمی سے90کھرب36ارب83کروڑ22لاکھ5ہزار 712روپے رہ گیا۔