پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حسن عسکری کے بطور نگران وزیراعلی پنجاب پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جابندار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی،حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں ۔ سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیراعلی تقرری پر تحفظات ہیں، وہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کےخلاف باتیں کرتے رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جابندار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی، بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024