وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کے پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی، حکام کے مطابق سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔حکام کا کہنا ہے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوا، راکھ اور زہریلی گیسوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، ادھر ہلاک ہوجانے والوں کی تدفین کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 40کلومیٹر دور آتش فشاں فیوگو گزشتہ 4روز سے لاوا اور راکھ اگل رہا ہے جس سے 20 لاکھ کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024