سپریم کورٹ کے حکم پر آئوٹ آف ٹرن ترقیاں واپس، 15 ایس پیز کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(نامہ نگار) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے حکم پر آئوٹ آف ٹرن ترقیاں واپس ہونے کے بعد 15ایس پیز کے ڈی ایس پی کے عہدے پر تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں میں پولیس افسران کی انعامیہ ترقیاں واپس لینے کا حکم نامہ26جنوری 2016کو جاری کیا تھا، گزشتہ روز اسٹیبلمشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے حکم پر آئوٹ آف ٹرن ترقیاں واپس ہونے کے بعد 15ایس پیز کے عہدوں میں تنزلیاں کرکے ڈی ایس پی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے چاروں صوبے کے چیف سیکرٹریز کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی ہے۔ تنزلی پانے والے افسران میں سابق ایس پی سی آئی اے لاہور عمرورک، سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق، سابق ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار، سابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی ملک کرامت اللہ، قاسم خان، امیر تیمور، نعیم الحسن خان، شاہد رزاق قریشی، اعجاز شفیق ڈوگر، اویس ملک، مختار حسین شاہ، سابق ایس پی سی آئی اے فیصل آباد فاروق ہندل، خالد رئوف، طاہر مقصود، رانا شاہد پرویز شامل ہیں۔