فوج اور عدلیہ ملکر الیکشن کرائیں تو شفاف ہونگے‘ شیخ رشید
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم کاسب سے بڑاحامی ہوں لیکن جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی ضمانت نہیں دیتا کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا فوج اورعدلیہ مل کر الیکشن کرائیں تو شفاف ہوں گے شاہدخاقان عباسی کو چیلنج دیدیاہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر آکر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں ختم نبوت کامسئلہ اٹھانے کی وجہ سے تمام مذہبی جماعتیں قلم دوات کیساتھ ہیں اوراس بار پاکستان میںسب سے زیادہ ووٹ لوں گا،قلم دوات اوربلا تاریخی کامیابی حاصل کرینگے کرپشن کی وجہ سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کاخطرہ ہے، پہلی خاتون یونیوسٹی اور 60تعلیمی ادارے بنائے، خانپورڈیم سے پانی لایا، اب غازی بروتھا سے بھی راولپنڈی کوپانی ہم ہی لاکر دینگے چیف جسٹس نے 9سال بعد ہمارا ماں اوربچہ ہسپتال کاکیس سنا، وہ عید کے بعد ہسپتال کادورہ بھی کریں گے ، پھر ریلوے روڈکالج اورشیخ رشید ایکسپریس وے کاکیس بھی سنیں گے۔ نوازشریف جیل جائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ پیچھے کوئی بھی ساتھ نہیں۔ کاغذات نامزدگی کیساتھ حلف نامہ اچھی بات ہے، ہم نے تو پہلے ہی حلف نامہ جمع کرا دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چکلالہ سکیم تھری میں این اے 60 کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ اب لال حویلی کو این اے 62کاپبلک سیکرٹریٹ جبکہ سکیم تھری میں این اے 60 کا پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیاہے جو چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کھلا رہے گا۔
شیخ رشید