شاہد خاقان عباسی کوایل این جی پرمناظرے کا چیلنج دیا ہے,شریف برادران نے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کھایا،یہ جیل جائیں گے: شیخ رشید
راولپنڈی میں این اے ساٹھ کے انتخابی دفترکے افتتاح پرمیڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کا جعلی معاہدہ پیش کیا ۔ان کومناظرے کا چیلنج دیا ہے, بہترہوگا وہ پکڑے جانے سے پہلے قوم کے سامنے آجائیں۔آج کرپشن کی وجہ سے ملک کومعاشی ایمرجنسی کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال ملک کولوٹنے کے بعد شہباز شریف کہتے ہیں وہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارنہیں۔نندی پوراورمیٹروبس پروجیکٹ سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں میں شریف برادران نے کمیشن کھایا ہے،دونوں بھائی جیل جائیں گے. شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قلم،دوات اوربلے کوراولپنڈی سے تاریخی کامیابی حاصل ہوگی،حکومت میں آکرحلقہ این اے ساٹھ سے دس ہزارنوجوانوں کو روزگاردیں گے۔