پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار حصص میں زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس400سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں45ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ قومی شیئرز مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا،سر مایہ کاروں اور مالیاتی ادارے بینکنگ ،کیمیکل ،انشورنس اور گیس سیکٹر میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43800،43900، 44000اور44100پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کر نے میں کامیاب رہا۔ مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں441.62پوائنٹس بڑھ کر44144.20پوائنٹس ہو گیا ۔ کے ایس ای273.71پوائنٹس کے اضافے سے 30انڈیکس 21783.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس175.99پوائنٹس بڑھ کر31984.13پوائنٹس ہو گیا۔بدھ کے روز مجموعی طور پر346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،151میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میںبدھ کو 22کروڑ34لاکھ 29ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 16کروڑ64لاکھ 89ہزارسے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ45ارب45کروڑ65لاکھ65ہزار1 60روپے اضافے سے90کھرب70ارب 16کروڑ87لاکھ 90ہزار557روپے ہو گیا ۔