کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے اربا ب کرم خان روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس وین ارباب کرم خان روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سعید احمد لانگو موقع پر شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024