ملک بھر میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ،اندرون سندھ درجہ حرارت46 ڈگری سنٹی گریڈ تک جا پہنچا

07 جون 2015 (20:15)

سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، جس نے عوام کو بے حال کر دیا ہے، رحیم یار خان اور دادو میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،خیرپور، سکھر اور سبی میں چوالیس، نواب شاہ، لاڑکانہ، موہن جو داڑو اور بہاولپورمیں تینتالیس، جیکب آباد، سیہون شریف، تربت، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لاہور، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان اور اوکاڑہ میں بیالیس اور بہاولنگر، جھنگ، ساہیوال میں درجہ حرارت اکتیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  کراچی اور کوئٹہ بھی گرمی کے زیر اثر ہیں ، شدید گرمی سے چھٹکارے کےلئے عوام نے چھٹی کے روز نہروں ، دریاؤں اور سومنگ پولز کا رخ کیا ،،، اور خوب موج مستی کی ، کراچی میں اونچی لہروں کے باعث سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں شہری ساحل پر پہنچے اور خوب موج مستی کی
-محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو پاکستان کے ساحلی علاقوں سے تیرہ سو کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جس سے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے-

ڈگری ڈگری ہے

ایم این اے حافظ عبدالکریم جو کہ وفاقی وزیر مواصلات بھی ہیں نے انڈس یونیورسٹی ...