صوبے میں غیر ملکی مداخلت ختم ہونے تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے: وزیراعلی بلوچستان

07 جون 2015 (19:53)
صوبے میں غیر ملکی مداخلت ختم ہونے تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے: وزیراعلی بلوچستان

لاہور میں پارٹی کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت موجود ہے جب تک خود کو ٹھیک نہیں کریں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب گوادر میں ترقی ہوگی تو بلوچ کہاں کھڑا ہوگا، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ چوکیدار ہی رہ جائے-وزیراعلیٰ عبد المالک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے- اس موقعے پر نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ ملک فرقہ واریت اور دہشت گردی کی وجہ سے لاقانویت کا شکار ہے-وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبے کا احساس محرومی ختم کر کے مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ۔