ترکی میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ جاری, طیب اردگان کی جیت کا امکان
ترکی میں چوبیسویں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے،پانچ کروڑ سے زیادہ ووٹرز آج ان انتخابات میں پانچ سو پچاس نشستوں کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کررہے ہں، تین بڑی جماعتوں،حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی،ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سربراہ رجب طیب اردگان دو ہزار تین سے دو ہزار چودہ تک وزیرِاعظم کے عہدے پر فائض رہے اورگذشتہ سال اگست میں صدر منتخب کرلیے گئے ۔ ترک آئین کے مطابق حکومت بنانے والی جماعت کے لیے ایوان کی ساڑھے پانچ سو میں سے دو سو چھہتر نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ رجب طیب اردگان کی پارٹی نے دو ہزار گیارہ کے انتخابات میں تین سوستائیس نشستیں اپنے نام کی تھیں۔