جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا

07 جون 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیتہ علماءا سلام صوبہ پنجاب کی مجلس شوری اور صوبائی امراءنظماءکا مشترکہ اجلاس آج جامعہ مدینہ کریم پارک راوی روڈ لاہور میں صبح نو بجے صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور گرفتار کارکنوں کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔ صوبائی امیر شام پانچ بجے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔