پاک چین راہداری خطے کو ملانے اورخوشحالی کیلئے ہے، شرافت لیاقت بھٹی

07 جون 2015

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنماشرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قائد میاں نواز شریف کا ویژن معاشی ترقی کا ویژن ہے بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کی بہتری ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہ داری روٹ پر بیان حیران کن ہے پاک چین راہ داری خطے کو ملانے اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے ہے جس سے پاکستان کی معیشت میں اضافہ ہو گا۔