بھارت منظم سازشوں سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے: عبدالرحمن مکی

07 جون 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر)جماعةالدعوة پاکستان سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ طلبا نے دفاع پاکستان کے لیے ہرمحاذ پر قربانیاں دی ہیں‘ آج بھی طلبا کے انہی جذبوں کی ضرورت ہے۔ہمارے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں اوراپنے علم وہنر سے ملک وملت کی تعمیر کرنی ہے۔ دشمنانِ اسلام یہ چاہتے ہیں کہ انکے دل و دماغ سے اسلام کی روح کو نکال دیاجائے مگرہم ان نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ وہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام مقامی شادی ہال میں استحکام طلبا سیمینارسے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسﺅل محمدراشد، احمد قیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔