کوتاہی برتنے کا الزام، وزیراعظم کے روٹ پر ڈیوٹی دینے والا ٹریفک انسپکٹر معطل

07 جون 2015

لاہور (آن لائن) وزیراعظم پاکستان کے روٹ پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک انسپکٹر محمد ندیم کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی کے احکامات سی ٹی او لاہور نے جاری کئے۔ انسپکٹر ندیم پر یہ کوتاہی برتنے کا الزام ہے اس نے وزیراعظم کے روٹ کو مکمل کلیئر نہیں کیا تھا۔