ووٹ ڈالنے سے روکنے پر سوات میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

07 جون 2015

سوات (بی بی سی) خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں ہونیبوالی مبینہ دھاندلی کیخلاف جہاں ایک طرف امیدوار اور بعض سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہیں، وہیں صوبے کے بعض علاقوں میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا مسئلہ بھی سنگین صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ضلع سوات کے علاقے چا رباغ سے تعلق رکھنے والے ان خواتین نے ہفتہ کو سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔