حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا: فوج کا الزام‘پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی آنسو گیس گولیوں کی بوچھاڑ، درجنوں زخمی
بیت المقدس (رائٹرز+این این آئی) حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، فوجی ترجمان نے الزام لگایا خطرے کے سائرن بجائے گئے۔پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی آنسو گیس، دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔