بجٹ سے کسانوں صنعتکاروں اور مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔ اشعر نیازی

07 جون 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ عوام دوست بجٹ میں دفاع ،صحت ،تعلیم ،جدیدسفری سہولیات اورترقیاتی منصوبہ جات کے اقدامات میںکسانوں ،کاشتکاروں ،صنعتکاروں،مزدور اور ملازم طبقہ کو ترجیح دی گئی ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت لاکھوں کروڑوں عوام مستفید ہوں گے۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔ترقیاتی منصوبوں کا مقصد انتخابی مقبولیت نہیں عوام کی خدمت ہے ۔کامیاب بجٹ پیش کرنے پر قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں ،معاشی پنڈتوں کی پیشن گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں ۔ترقی اور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔وہ ان خیالات کا اظہارمیڈیا اور ملنے والے وفود سے کررہے تھے۔