سائبر حملہ‘ تفتیش مکمل ہونے سے پہلے چین کو ملوث قرار نہیں دے سکتے:امریکہ

07 جون 2015

واشنگٹن(اے این این)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وفاقی ادارے پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے میں چین کے ہیکرز ملوث تھے، ایف بی آئی قومی سلامتی کی اس خلاف ورزی کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے ۔ ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا کہ ایف بی آئی سلامتی کی اس خلاف ورزی کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے اِس بات کی جانب دھیان مبذول کرایا کہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرانے سے پہلے ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔