جیکب آباد : سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا

07 جون 2015

جیکب آباد (آن لائن) سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ آر ڈی 44کے قصبہ شاہ بخش نندوانی میں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی غلام حسین نے اپنی نوجوان بہن 20سالہ جان بی بی کو گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔