بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی آپریشن پر غور شروع

07 جون 2015

اسلام آباد (آن لائن) صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضا ئی آپریشن پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سول و عسکری قیادت نے بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منطقی انجام تک پہنچا نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان کو غیر مستحکم کر نے میں بھارت کے ملوث ہو نے کے ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں۔ بلوچستان میں عسکریت پسند کارروائیوں کے بعد پہاڑی سلسلوں میں پناہ لیتے ہیں۔ پاک فضا ئیہ کے لڑاکا طیارے فضا ئی آپریشن میں حصہ لیںگے۔ذرائع کا کہنا ہے آئندہ چند روز تک بلوچستان میں فضا ئی آپریشن کی منظوری دی جا سکتی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سفارشات اعلی سول وعسکری قیادت کو بھجوائی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فضائی آپریشن کافیصلہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوںکے پیش نظر کیا گیا ۔ آپریشن کا مقصدپاک چین اقتصادی راہداری کو بھی محفوظ بنانا ہے۔