18ویں ترمیم سے وفاق کمزور ہوگیا، روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر کوئی کردار ادا نہیں کر رہا: مشرف

07 جون 2015

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اتنے اختیارت دیئے گئے ہیں جس سے وفاق کمزورہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کوبہت سے مسائل درپیش ہیں، برماکے مسلمانوں کا قتل عام کیاجا رہا ہے، پوری دنیا اقوام متحدہ سمیت عرب لیگ اور او آئی سی کا کوئی کردار نہیں رہا، او آئی سی کی ازسرنو تنظیم ہونی چاہئے۔