سعودیہ میں خوشحالی کی وجہ قرآن و سنت کا نفاذ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام کا قلب ہے ۔ وہاں اللہ کا نافذ کردہ نظام قرآن و سنت نافذ ہے اور اسی لیے وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں اور شرعی نفاذ کے باعث باقی دنیا کے مقابلے میں جرائم کی شرح نہایت کم ہے ۔