پوسٹل سروسز کے 5 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

07 جون 2015

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے پوسٹ آفس کے 5 افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ان افسران کو گزشتہ ماہ سینٹر سلیکشن اینڈ پروموشن بورڈ نے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی ہے، اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پوسٹل سروس کے جن افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں روبینہ طیب، حامد وارث، ڈاکٹر عزیز اللہ خان، ناصرحسن اور ڈاکٹر نصیر احمد خان شامل ہیں۔