میانمار کے مسلمانوں کی مدد کرنا فرض ہے: علامہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی

07 جون 2015

لاہور (پ ر) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں پر میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف لڑنا فرض ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلم حکمرانوں کو اور معاشی طور پر مستحکم لوگوں کو میانمار کے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے۔ عراق‘ شام‘ فلسطین اور یمن میں ہونے والے ظلم ہماری اپنی کوتاہیوں اور دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔