جھنگ: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، زچہ بچہ جاں بحق لواحقین کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج
جھنگ (نامہ نگار) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے، لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کردی، تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ اڈا شریف آباد میں ڈاکٹر منظور کی مبینہ غفلت کے باعث ڈلیوری کے دوران کوثر زوجہ اعجاز اور بچہ جاں بحق ہوگئے جس پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور نعش لیہ روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹریفک بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مظاہرین نے ڈاکٹر منظور کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا، واضح رہے کہ ڈاکٹر منظور حسین ایم بی بی ایس ہے اور سرکاری سول ہسپتال روڈ سلطان میں جاب کرتا ہے۔