بہاولپور: بیلٹ پیپرز کے فارم 15کی فوٹو کاپیاں بنانے کا عمل مکمل، جوڈیشل کمشن کو ارسال

07 جون 2015

بہاولپور (نامہ نگار) مقامی جوڈیشل افسران نے الیکشن کمشن کے بہاولپور میں تعینات عملے کی مدد سے بہاولپور کی 5 قومی اور 10صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے بیلٹ پیپروں کے تھیلے کھول کر اور ان میں سے فارم 15کی فوٹو کاپیاں بنانے کا عمل مکمل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے جوڈیشل افسران نے یہ کام مکمل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حوالے کردیا جنہوں نے جوڈیشل کمشن اسلام آباد کو مذکورہ فوٹو سٹیٹ ریکارڈ بھجوا دیا ہے۔