سیالکوٹ: خاتون سے زیادتی کے 2مجرموں کو 9مقدمہ قتل کے مجرم کو 11 جون کو پھانسی دی جائیگی
سیالکوٹ (نامہ نگار) خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 مجرموں کو 9 ، مقدمہ قتل کے مجرم کو 11جون کو پھانسی دی جائیگی۔ تھانہ بیگووالہ کی حدود میں زیادتی کے ایک مقدمہ میں ملوث دو مجرموں عابد مقصود اور ثناء اللہ عرف بلو کو 9جون ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پھانسی دی جائے گی۔ گوجرانولہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج بشریٰ زمان نے مجرمان نے مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کئے۔ مجرمان نے 29اگست 1997ء کو ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔