داعش کے جنگجوؤں کا شام کے کرد اکثریتی شہر الحسکہ پر نیا حملہ

07 جون 2015

دمشق (اے پی پی) داعش کے جنگجوؤں نے شام کے شمال مشرق میں واقع کرد اکثریتی شہر الحسکہ پر نیا حملہ کیا ہے۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ایک بیان میںکہا ہے داعش کے جنگجو الحسکہ سے صرف پانچ سو میٹر دور رہ گئے ہیں۔انکی شہر کے جنوب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ الحسکہ شہر کے گورنر محمد زعل العلی نے قبل ازیں ایک بیان میں بتایا کہ داعش کے جنگجوؤں نے شہر کے نواح میں شامی فوج کے چیک پوائنٹس پر بارود سے بھرے ٹرکوں کے تیرہ حملے کیے ہیں۔