مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ
پیرس (اے پی پی) فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فابیوس نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے صیہونی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس نے مقبوضہ علاقوں سے نکلنے سے متعلق فرانس کی مواصلاتی کمپنی "فرانس ٹیلی کوم" کے فیصلے کے بعد ایک بیان میں فرانسیسی کمپنی اپنی تجارتی پالیسیاں اختیار کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر پر مبنی صیہونی حکومت کا اقدام مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔