مسافروں کی کمی،پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ،لیز پر لیا گیا ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا
کراچی (آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے بحرین کی پروازپی کے 290، کراچی سے ملتان کی پروازپی کے 330، پشاورسے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 283 اور اسلام آباد سے سیالکوٹ کی پروازپی کے 281 منسوخ کردی گئی۔ دریں اثنا پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونیوالا ساتواںA-320 طیارہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرپہنچ گیا۔ پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز رحمان نے کہا ائر لائن اپنے بیڑے میں طیاروں کی شمولیت کے ذریعے استعداد میں اضافے کے عمل میں ہے۔