دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر صابر شاہ اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ

07 جون 2015

تربیلا (آئی این پی) تربیلا غازی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ سمیت دیگر مقامی قیادت کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی۔ پیر صابر شاہ کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج پر پولیس کا گول مول جواب ، تصدیق یا تردید نہیں کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربیلا غازی میں گزشتہ روز 30 مئی کے ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ طور پر بدنظمی و دھاندلی کے خلاف ناکام ہونیوالے امیدواروں نے صابر شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی اور مظاہرے ہوئے۔ شاہراہ تربیلا غازی کو ایک گھنٹے تک بند رکھنے پر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر صابر شاہ سمیت دیگر مقامی قیادت کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی ہے۔