کراچی میں ممکنہ طوفان، انتظامیہ نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی

07 جون 2015

کراچی (نوائے وقت نیوز) ممکنہ سمندری طوفان کے باعث دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی گئی۔ ساحل پر جانے والے افراد کو پولیس نے واپس بھیج دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 1575 کلومیٹر دور ہے۔ ممکنہ طوفان کے باعث لہریں اونچی ہیں۔ طوفان کی نوعیت کا اندازہ آئندہ 24 گھنٹے میں لگایا جا سکے گا۔ شہری انتظامیہ نے کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی لگا دی۔۔ سمندر کی طرف جانے سے روکنے پر شہریوں نے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کیا۔ جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا ہم تفریح کے لئے سمندر پر جانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں جانے نہیں دیا جا رہا۔