کراچی میں پانی کے بحران پر ایم کیو ایم کا پرنس روڈ پر مظاہرہ

07 جون 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے پانی کے بحران پر پرنس روڈ کراچی پر مظاہرہ کیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حق پرست اپنا حق مانگنے آخری دفعہ آئے ہیں، پانی نہ ملا تو کراچی بند کردیں گے، شہریوں کو پانی دیں ورنہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بھی پانی نہیں جانے دیں گے، شہر کو6 ارب روپے مل جائیں تو پانی مل سکتا ہے، حیدر عباس رضوی نے کہا کے فور منصوبہ کئی سال پہلے مکمل ہونا چاہئے تھا، ساحل پر رہنے کے باوجود پیاسے ہیں۔