چیف آف آرمی سٹاف کا کشمیر کے بارے میں موقف وقت کی آواز ہے: عبدالعلیم خان

07 جون 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو قومی ترجیحات کا احساس تک نہیں چیف آف آرمی سٹاف کا کشمیر کے حق میں موقف وقت کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدل چکے ہیںاور عمران خان کے دھرنوں کے باعث عوام باشعور ہو چُکے ہیں اور یوتھ ہی ملک و قوم کی آخری امید ہے جو عمران خان کی قیادت میں ملک گیر تبدیلی لائیں گے۔ وہ عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔