یورپی عدالت نے کوما کے مریض کو موت کو گلے لگانے میں معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
برسلز (اے پی پی) انسانی حقوق کی یورپی عدالت (ای سی ایچ آر) نے کومے میں گئے لاعلاج فرانسیسی مریض کو انتقال میں معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سٹراس برگ کی عدالت کے17 میں سے 12 ججوں کا کہنا تھا کہ معذور افراد کو مصنوعی طریقے سے فراہم کی جانے والی غذا کو منقطع کر دینا یورپی انسانی حقوق کے کنونشن کی خلاف ورزی نہیں ہے۔