حکومت نے مشکل حالات میں مثبت بجٹ پیش کیا:جاوید ہاشمی
ملتان (سپیشل رپورٹر) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جن مشکلات کا شکار ہے ایسے حالات میں مثبت بجٹ ہے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے امید ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شاہد لودھی سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ناجائز منافع خور مافیا اور خود اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں اور نزلہ حکومت پر آگرتا ہے متعلقہ اداروں کو ایسے منافع خور مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہئے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاءحاصل ہوں ۔