نابینا افراد کیلئے خوشخبری دور سے پہچاننے والی چھڑی تیار
برمنگھم(نیٹ نیوز) برطانیہ میں نابینا افراد کے لیے ایسی چھڑی تیار کرلی گئی ہے جو کئی میٹر کی دوری سے بھی لوگوں کو پہچان سکتی ہے۔ برطانوی یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے تیار کی گئی یہ چھڑی 32 فٹ کے فاصلے سے کسی بھی شخص کا چہرہ پہچان سکتی ہے اور نابینا افراد کو سامنے سے آنے والے شخص کی شناخت سے متعلق بھی بتا سکتی ہے۔