چین میں تیز بارشوں کے باعث ہزاروں مینڈک سڑکوں پر آگئے
لیائوننگ( نیٹ نیوز) چینی صوبہ لیائوننگ میں تیز بارش کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مینڈکوں نے سڑک کا رخ کرلیا۔ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ چین میں بارش کے بعد لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ہزاروں مینڈکوں کو سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا۔