ایم فل (اردو) کیلئے ابصار عبدالعل یکی ادبی خدمات پر تحقیقی مقالہ

07 جون 2015

لاہور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ریسرچ سکالر عاصم سعید کو ممتاز ادیب، دانشور، شاعر، صحافی اور حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر ابصار عبدالعلی کی ادبی خدمات کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھنے پر ایم فل (اردو) کی ڈگری عطا کی ہے۔ عاصم سعید نے یہ مقالہ تعلیمی سیشن 2011-13ءکے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کی نگرانی میں تحریر کیا۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے طالب علم کاشف نذیر بھی ابصار عبدالعلی کی ادبی صحافتی اور ثقافتی خدمات کے حوالے سے تحقیقی مقالہ لکھ کر ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔

غیر ادبی و ادبی

ملک کی سیاسی و سماجی صورت حال سخت غیر ادبی ہے۔ وہ چاہے میاں صاحب کی عدلیہ ...