” خواتین کو حقوق دینے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے “

07 جون 2015

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پی پی ذون 154میں (ایکول پے فار ایکول ورک) ”خواتین کی تنخواہ مرد کے برابر ہونی چاہئے“ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ خالق جان نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کو حقوق دینے کا کریڈٹ شہیدذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں مردوں کے برابر کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں ۔زونل صدر ڈاکٹر ضرار ےوسف نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی آواز کو آگے لیکر جانا چاہتی ہے اور انہی کی تحریک کو آگے بڑھانا چاہتی ہے جو کہ بے نظیر بھٹو کا ویثرن تھا۔سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ےہ ویثرن ہے کہ پاکستان کی خواتین کو ہر شعبے میں مردوں کے برابر لایا جائے۔ ہم خواتین کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔