ملک ترقی کی جانب گامزن ہے: رانا محمودالحسن

07 جون 2015
ملک ترقی کی جانب گامزن ہے: رانا محمودالحسن

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے زیراہتمام سابق ناظم یونین کونسل32 حاجی بشیراحمد انصاری کی جانب سے ایم پی اے رانا محمودالحسن اور ایم پی اے رانا طاہر بشیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رانا محمودالحسن نے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور میٹروبس پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جلد میاں نوازشریف ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ ہماری توجہ تعلیمی امور کو بہتری کی جانب لے کر جانے پر ہے اور نئے کالجز‘ سکول‘ گرلز کالجز کا قیام اولین ترجیح ہے۔ پہلے بھی ملتان میں میری ذاتی خواہش پر یونیورسٹیاں قائم کی جا چکی ہیں جس پر اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں۔