میانمار میں مزید کم عمرنوجوانوں کو فوج سے نکال دیا گیا

07 جون 2015

ینگون (اے پی پی) میانمار میں مزید 51 کم عمر نوجوانوں کو فوج سے نکال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے میانمار میں ان کم عمر بچوں کو نکالے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میانمار کی حکومت نے 2012ء میں چائلڈ سولجرز کے خلاف اقوام متحدہ کے ایک منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ملکی فوج سے 6 سو سے زائد کم عمروں کو نکالا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار کی فوج میں بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی اصل تعداد کا کسی کو بھی علم نہیں۔